تلنگانہ

مڈ مانیر:ماں بچوں کی اجتماعی خودکشی معاملہ۔ خاتون کے مشرف بہ اسلام ہونے کا انکشاف۔جہیز کیلئے ہراسانی انتہائی اقدام کی وجہ

سرسلہ: ریاست تلنگانہ ضلع سرسلہ میں ایک خاتون کی تین بچوں کے ساتھ مڈ مانیر میں چھلانگ لگا کراجتماعی خودکشی کے معاملہ میں بعض چونکا دینے والے حقائق کا انکشاف ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کل ایک خاتون نے اپنے تینوں بچوں 7 سالہ ایان 5 سالہ اسریٰ جبین اور14 ماہ کے عثمان کے یہ انتہائی اقدام کیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ 30 سالہ خاتون اور کریم نگر کے رہنے والے محمد علی نے لو میارج کی تھی۔ خاتون نے اسلام قبول کرتے ہوئے محمد علی سے شادی کی اوراپنا نام نیہا رکھ لیا تھا جب کہ خاتون کے گھروالے اس شادی کے خلاف تھے ۔

 

 

شکایت کی گئی ہے کہ شادی کے بعد شوہرمبینہ طورپراپنی بیوی کو جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے ہراساں کررہا تھا۔ جس کے بعد یہ معاملہ پولیس اسٹیشن پہنچا اوراس کے بعد خاتون اپنے ماں باپ کے پاس بچوں کے ساتھ چلی گئی تھی۔ اس اثناء میں خاتون 28 جون کو شوہرکے گھر کریم نگرجانے کے بہانے ماں باپ کے گھر سے روانہ ہوئی اوراس نے پہلے اپنے تینوں بچوں کو مڈ مانیرمیں پھینک دیا اورخود بھی کود گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button