تلنگانہ

ہلدی کی تقریب میں دلہے کے بہنوئی کا اچانک انتقال ۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد _ 22 فروری ( اردولیکس) حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جس میں ایک شخص کی اپنے برادر نسبتی کی رسم  سے قبل گھر میں منعقد ہلدی کی  تقریب کے دوران ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔ ہلدی کی تقریب کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنے برادر نسبتی کو ہلدی لگاتے ہوئے اچانک ڈھیر ہوگیا اور ہاسپٹل میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا جس سے خوشی کی تقریب اچانک ماتم میں تبدیل ہو گئی ۔

آج صبح سے ہی مختلف واٹس ایپ گروپوں اور فیس بک پیج پر اس واقعہ کا ویڈیو کافی گشت کررہا ہے تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے کالاپھتر علاقے کے مکہ کالونی کے رہنے والے ربانی کے برادر نسبتی کا رسم آج یعنی چہارشنبہ کو اسی علاقے میں ایک فنکشن ہال میں ہونے والا تھا رسم سے دو  دن پہلے پیر 20 فروری کی رات دلہے کو ہلدی لگانے کی تقریب گھر میں منعقد کی گئی۔جس میں ربانی اور دیگر قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ ربانی کو گھر والوں نے ہلدی لگانے کے لئے مدعو کیا اور وہ اپنے برادر نسبتی کو ہلدی لگاتے ہوئے ڈھیر ہوگئے ۔ اس کے ساتھ ہی تقریب میں شریک افراد نے چینخ وپکار شروع کردی اور انھیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج منگل کی شام ان کا انتقال ہوگیا  ۔ بتایا جاتا ہے کہ ربانی گلزار ھاوس میں ایک جویلری شاپ میں کام کرتے تھے اور انھیں دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں

اس واقعہ کے بعد خوشی کے گھر میں اچانک غم کی لہر دوڑ گئی اور آج ہوئے والا رسم بھی ملتوی کردیا گیا۔ اسی دوران متوفی کے گھر والوں نے اس واقعہ کے ویڈیو کو وائرل نہ کرنے کی درخواست کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button