انٹر نیشنل

ترکی کے ایک کوئلہ کی کان میں زوردار دھماکہ 25 افراد ہلاک

حیدرآباد _ 15 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) ترکی میں کوئلے کی کان میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں 25 افراد ہلاک اور 110 سے زائد زخمی ہوئے۔ مزید 50 افراد کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی رات ترکی بارٹن صوبہ کے ایک کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے باعث دھماکہ ہوا۔ حکام نے بتایا کہ 25 افراد ہلاک ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ 11 افراد کو بحفاظت کان سے باہر نکال لیا گیا۔اور انہیں اسپتال لے جایا گیا۔  تقریباً 50 مزدور کان میں 300 سے 350 میٹر کے فاصلے پر پھنس گئے ہیں انھیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے

 

ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے سلیمان سویلو نے کہا کہ انہیں جلد از جلد بچا لیا جائے گا۔ بہت سے لوگوں کو پہلے ہی باہر لایا جا چکا ہے۔ ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے ٹویٹ کیا کہ زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔ ترکی کے شہر سوما میں 2014 میں کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے میں 301 مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button