انٹر نیشنل

ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ، مسجد الحرام میں شجرکاری کا آغاز

ریاض ۔ کے این واصف

حرمین شریفین میں زائرین کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کرنے انتظامیہ ہمیشہ کوشاں رہتا ہے۔ تازہ اطلاع کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے گزشتہ روز مسجد الحرام میں شجرکاری انشیٹو کا افتتاح کردیا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ حرمین شریفین کی انتظامیہ مسجد الحرام میں پائدار بنیادوں پر صاف ستھری ہوا کا بندوبست کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انتظامیہ چاہتی ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹا جائے اور صاف ستھری توانائی پر انحصار کیا جائے تاکہ حرم شریف کے صحنوں میں سبزہ زاروں سے زائرین لطف اندوز ہون۔

ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ مسجد الحرام کے صحنوں میں شجرکاری کے انتظامات کا جائزہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ طیے کیا گیا ہے کہ 3 اہم مقامات پر سبزہ زاروں کا اہتمام کیا جائے گا۔ کنکریٹ کی خارجی دیواروں، جنوبی صحن اور پلوں کے بعض ستونوں پر سبزے کا اہتمام ہوگا۔ اس کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔

مکہ مکرمہ کے ماحول کو مدنظر رکھ کر ایسے پودوں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں ان کی نشوونما آسانی سے ہوسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button