تلنگانہ

تلنگانہ کے کورٹلہ میں 6 چھ انگلیاں رکھنے والے بچہ کا جنم

کورٹلہ _ 17 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں ایک خاتون نے ایک بچہ کو جنم دیا جس کے 24 انگلیاں ہیں ہاتھ اور پیر کی انگلیوں میں ایک ایک اضافہ انگلی کے ساتھ اس بچہ کا جنم ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق نظام آباد ضلع کے ایرگٹلہ منڈل سے تعلق رکھنے والی راوالی نامی خاتون کی آج کورٹلہ گورنمنٹ ہاسپٹل میں پہلی ڈیلیوری نارمل طور پر انجام دی گئی جس نے چار زائد انگلیاں رکھنے والے بچے کو جنم دیا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ راوالی کی نارمل ڈیلیوری کی گئی۔ اور اس نے مرد بچے کو جنم دیا جس کے دونوں ہاتھ اور پیروں میں 6 ،6 انگلیاں ہیں ڈاکٹر نے بتایا کہ اس سے کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے لیکن اس طرح کے بعض بچوں کے دل میں سوراخ بھی پایا جاتا ہے فی الحال ماں اور بچہ صحت مند ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button