نیشنل

برقعہ کا غلط استعمال _ ڈرگس کیس میں ملوث تلگو اداکارہ ہیما نے میڈیا سے بچنے پہن لیا برقعہ

بنگلورو _ 3 جون ( اردولیکس ڈیسک) بنگلورو ریو پارٹی میں ڈرگس لینے والی تلگو فلموں کی اداکارہ ہیما نے میڈیا سے بچنے کے لئے برقعہ کا غلط استعمال کیا ہے

 

بنگلور کے الکٹرانک سٹی میں 19 مئی کو بنگلور کی سائبر کرائم پولیس نے ایک فارم فاوس پر دھاوا کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کیا تھا ان تمام کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں 86 افراد کے ڈرگس لینے کا انکشاف ہوا۔جن میں تلگو اداکارہ ہیما بھی شامل تھی اس نے میڈیا سے بچنے کے لیے اس وقت بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ریو پارٹی میں شرکت نہ کرنے کا دعوی کیا تھا

 

لیکن پولیس نے ہیما کے پکڑے جانے کی اطلاع میڈیا کو دی تھی اس کے بعد پولیس نے پوچھ تاچھ کے لئے حاضر ہونے کے لئے دو مرتبہ اداکارہ کو نوٹس جاری کی تھی لیکن وہ حاضر نہیں ہوئی۔ آج تیسری نوٹس پر اداکارہ ہیما پولیس تحقیقات میں حاضر ہوئی۔ جہاں پولیس نے اسے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا اور اسے 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا۔

 

جیل منتقل کرنے سے قبل پولیس نے اداکارہ ہیما کو طبی معائنے کے لئے ہاسپٹل لے گئے جہاں اداکارہ نے میڈیا سے بچنے کے لئے برقعہ پہن رکھا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button