تلنگانہ

جدہ میں اُردو اکیڈمی جدّہ کے استقبالیہ پروگرام سے چیرمین اقلیتی فینانس کارپوریشن تلنگانہ کا خطاب

تلنگانہ کے مسلمان حکومتِ تلنگانہ کی اسکیموں سے فائدہ حاصل کریں- جناب امتیاز إسحاق

جدہ ۔ سعودی عرب (بذریعہ ای میل)جناب سيد نعيم الدين سيكريٹري کے مطابق اردواکیڈمی جدہ کی جانب سے چیرمین اقلیتی فینانس کارپوریشن، تلنگانہ "جناب امتیاز اسحاق ” کےاعزاز میں تہنیتی تقریب كا اسٹاررسٹورینٹ، سوق المنارہ، حی العزیزیہ،جدہ سعودی عرب میں انعقادعمل میں آیا۔ مولاناحافِظ محمدعبدالسلام صدراکیڈمی نے تقریب کی صدارت فرمائی ۔ محترم محمدعبد القدیر صدیقی سعودی تاجر نے بحیثیتِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ جناب محمد اسلم افغانی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے

 

-حافظ وقاری محمد نظام الدین غوری نے قرأت اورجناب سید محمد خالد حسین مدنی نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔ جناب سید نعیم الدین سیکریٹری اردو اکیڈمی جدہ نے اپنے استقبالیہ میں کہا کہ انہیں جب اطلاع ملی کے امتیاز إسحاق بغرضِ عمرہ تشریف لارہے ہیں تو بڑی خوشی ہوئی اُسی وقت ارادہ ہوا کہ اردو اکیڈمی جدہ کی جانب سے ایک پروگرام ترتیب دیاجائےجس میں جدہ کی تمام تنظیموں کو مدعو کیا جائے اور پھرجناب امتیازاسحاق کو دعوت دی گئی ‘ آپ نےہماری دعوت کو قبول کیا-

 

سعودی عرب کے معروف تاجر محترم محمد عبدالقدیر صدیقی نے بھی جناب امتیاز اسحاق کا خیر مقدم کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اردو اکیڈمی جدہ کے نائب صدرجناب سید محمد خالد حسین مدنی نے جناب امتیاز إسحاق کی خدمت میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے سلسلہ میں چند معروضات پیش کیے ۔ صدر اردو اکیڈمی جدہ مولانا حافظ محمد عبد السلام نے اپنے ابتدائی کلمات میں جناب امتیاز إسحاق سے ملت کے لیے کام کرنے کی دردمندانہ اپیل کی اور کہا کہ آپ حتی المقدور کوشش کریں کہ مسلمانوں کو حصولِ علم کے لئے شعور دلائیں ۔آج مسلمان تعلیم سے دوری کے سبب ہر محاذ پر دوسری اقوام سے پیچھے ہیں ۔

 

اردو میڈیم سے فارغ طلبہ کے لیے کوئی مالی مدد مل سکتی ہے تو اس کی رہنمائی کرنے کی بھی خواہش کی۔ صدر اکیڈمی نےاردو اکیڈمی جدہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی تقریبا 22 سالوں سے اردو کی ترویج و ترقی کے لئے کام کرتی آ رہی ہے اور بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی تَگ ودَو میں لگی ہوئی ہے – مہمان خصوصی جناب امتیاز اسحاق چیئرمین اقلیتی فینانس کارپوریشن تلنگانہ نےاظہار خیال کرتے ہوئے سب سے پہلے اللہ کا شکر اداکیا کہ اللہ تعالیٰ نے عمرہ ادا کرنے اور روضئہ رسول اکرم ﷺ کی زیارت کا موقع دیا اورپھرتقریب کے انعقاد کرنے پر اردو اکیڈمی چدہ اور تمام تنظیموں کا شکریہ ادا کیا کہ اُنکے استقبال میں بہترین محفل سجاکر کچھ کہنے کا موقع عنایت کیا.

 

اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی ہمیشہ سے سیکولرزم کا سپورٹ کرتی آرہی ہے اور آئندہ بھی مسلمانوں اور اقلیتوں کی حمایت کرتی رہے گی – چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی اقلیتوں کو اپنا بھرپور تعاون پیش کررہی ہے ایسے حالات میں جبکہ ہندوستان میں سب سیاسی پارٹیاں مسلمانوں سے اپنا دامن چھڑا رہی ہیں وہیں پر بی آر ایس پارٹی مسلمانوں کا ہاتھ تھام کر ان کو بہترین مواقع فراہم کررہی ہے تاکہ وہ ابنائے وطن کے ساتھ برابر کا حق حاصل کریں اور قدم سے قدم ملا کر چلے انہوں نے حکومت تلنگانہ کے ذریعے چلائے جانے والے مختلف اسکیموں کا تذکرہ کیا اور مسلمانوں سے خواہش ظاہر کی کہ وہ آگے آئے اور اس سے فائدہ حاصل کریں۔

 

قبل ازایں قدرت نواز بیگ ‘منور خان‘ سمیع فاروقی ‘محمد یو سف وحید اورغلمان رضا‘سید عبدالوھاب نے اردو اکیڈمی جدہ کی جانب سےگلدستہ اورمومنٹو پیش کیا اور شال پوشی کی–

 

اس موقع پر محبوب نگر کے معروف تاجرمینیجنگ ڈائریکٹر کاسمک گروپ جناب محمد احمد کا بھی گلدستوں سے استقبال کیا گیا ۔ جدہ میں مقیم محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے حضرات نے بھی اپنے منفرد انداز میں جناب امتیاز إسحاق کا استقبال کیا۔

 

اس موقع پر محترم عارف قریشی (بزمِ عثمانیہ)،مسرس محمد فاروق‘عبدالقیوم (بزمِ اتحاد)‘عبدالجبار‘لئیق احمد(تلنگانہ این آر آئی فورم )‘ افروزعالم‘شہباز، سہیل، معیزاور اُردو اکیڈمی اورجدّہ کی مختلف تنظیموں کے ذمّہ داران موجود تھے-آخر میں مرزا قدرت نواز بیگ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تناول طعام کے ساتھ یہ پروگرام اختتام کو پہنچا۔

جدہ سعودی عرب میں اُردواکیڈمی جدہ کی جانب سے چیرمین اقلیتی فینانس کارپوریشن، تلنگانہ ’’جناب امتیاز إسحاق‘‘ کی استقبالیہ تقریب کے موقع پر مولانا محمد عبدالسلام ‘ محترم محمد عبدالقدیر سعودی تاجر اورجناب سید نعیم الدین مومنٹوپیش کرتے ہوئے۔ تصویر میں مسرس اسلم افغانی ‘منوّرخان‘ خالد حسین مدنی‘ قدرت نواز بیگ ‘ یوسف وحید‘سید عبدالوھاب ‘ سمیع فاروقی اور محمد احمد دیکھتے جاسکتے ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button