تلنگانہ

فون ٹیاپنگ معاملہ کی آج منگل کو تلنگانہ ہائی کورٹ میں سماعت

حیدرآباد _ 4 جون ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے فون ٹیاپنگ معاملے کی اخباری اطلاعات پر خود کارروائی ( سوموٹو) کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیشرو بی آر ایس حکومت نے  ہائی کورٹ کے ججوں کے ساتھ ساتھ سیاسی مخالفین کے فون  ٹیپ کی تھی ۔

 

چیف جسٹس آلوک آردھے اور جسٹس ٹی ونود کمار پر مشتمل  ڈویژن بنچ منگل کو اس سوموٹو کیس کی سماعت کرے گا۔ بی آر ایس دور حکومت میں اسپیشل برانچ میں کام کرنے والے اے ایس پی بھوجنگ راؤ کے بیان کے بعد میڈیا  میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ انہوں نے تحقیقات کے دوران اعتراف کیا  کہ انھوں نے اپوزیشن لیڈروں اور ہائی کورٹ کے ججوں کے فون ٹیپ کیے تھے جو تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے پرچہ سوالات کے افشا پر سابق وزیر کے ٹی راما راو پر تنقید کر رہے تھے۔یہ بھی بتایا  کہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے شرتھ کے  فون بھی  ٹیپ ہونے کا انکشاف کیا تھا

 

۔ اخبارات نے اطلاع دی کہ اس وقت کے ٹی پی سی سی کے صدر اے ریونت ریڈی ، ان کے بھائی کونڈل ریڈی، اپوزیشن لیڈراتم کمار ریڈی اور پونگولیٹی سرینواس ریڈی کے فون ٹیپ کیے گئے جن کا استعمال دہشت گردوں کی نقل و حرکت جاننے کے لیے کیا جاتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button