نیشنل

کرناٹک میں بھیانک سڑک حادثہ 13 افراد کی موت

بنگلورو۔ ریاست کرناٹک میں آج صبح رونما دلخراش سڑک حادثہ میں 13 افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ ریاست کے ہاویری ضلع میں پونے۔ بنگلورو نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔مہلوکین میں ایک بچہ بھی شامل ہے

 

جبکہ حادثہ میں دیگر افراد زخمی ہو گئے، انہیں علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس جو پونے بنگلور نیشنل ہائی وے سے گزر رہی تھی بے قابو ہو کر سڑک پر کھڑے ٹرک سے عقبی سمت سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اس قدر بھیانک تھا کہ بس کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا۔

 

معلوم ہوا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق شیو موگاسے تھا اور وہ بیلگاوی ضلعع کے ساوادتی سے درشن کے بعد واپس ہو رہے تھے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button