این آر آئی

جدہ کے ایک پارک میں آندھراپردیش کی خاتون اپنے بیٹوں کا کررہی انتظار

جدہ _ 10 اکتوبر ( عرفان محمد) جدہ شہر میں اسکان بلڈنگ کے پاس آندھراپردیش کی ایک معمر خاتون اپنے بیٹوں سے بچھڑ گئی ۔ اور وہ کئی گھنٹوں سے اپنے بیٹوں کا انتظار کررہی ہے جو اسے اس عمارت کے قریب واقع  ایک پارک میں چھوڑ کر چلے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ بعض این آر آئی نے برقعہ پوش معمر خاتون کو پارک کے قریب تنہا کافی دیر تک بیٹھے رہنے پر اس کی خیر خیریت دریافت کی ۔جس پر اس خاتون  نے بتایا کہ وہ آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ سے تعلق رکھنے والی ہے اور اس کے دو بیٹے جدہ میں مقیم ہیں انھوں نے ہی اسے  یہاں چھوڑ کر گئے ہیں اور میں ان کا انتظار کررہی ہوں۔ خاتون کو بیٹوں کا فون نمبر نہیں معلوم اور وہ رہائشی پتہ بھی نہیں جانتی۔ اگر کسی کو خاتون کے بیٹوں یا رشتہ داروں کے بارے میں علم ہوتو وہ انھیں گھر تک پہنچائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button