تلنگانہ

ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کو پروفیسر اردو کے عہدے پر ترقی

ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کو پروفیسر اردو کے عہدے پر ترقی

ظہیر آباد 30 اپریل.(اردو لیکس)

کمشنر کالجییٹ ایجوکیشن تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے بموجب ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کو اسوسی ایٹ پروفیسر سے پروفیسر اردو کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے. اور انہیں یوجی سی کی جانب سے کالج و یونیورسٹی اساتذہ کے لئے مقررہ اعلی ترین 14 گریڈ کا اہل قرار دیا گیا ہے.

 

اس ضمن میں کالجییٹ ایجوکیشن میں پروفیسر شمش الھدی اور پروفیسر مسرت بیگم کے یونیورسٹی پینل نے پروفیسرشپ کے لئے ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کا انٹرویو لیا اور ان کی جانب سے پروفیسرشپ اہلیت کے تمام شرائط کی تکمیل کا معائنہ کیا اور بعد تصدیق پروفیسرشپ ترقی کا اہل قرار دیا. پروفیسر محمد اسلم فاروقی ریاست تلنگانہ کی جامعات اور کالجوں میں برسرکار اردو کے دوسرے پروفیسر ہیں.

 

انہوں نے بہ حیثیت اسسٹنٹ پروفیسر ظہیر آباد نظام آباد اور محبوب نگر میں خدمات انجام دیں 2022 سے وہ اسوسی ایٹ پروفیسر اردو اور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کے عہدے پر فائز ہوئے وہ عثمانیہ یونیورسٹی اورینٹل کالج میں اردو ریسرچ سوپر وائزر ہیں ان کے زیر نگرانی 7 اسکالرز نے اردو میں پی ایچ ڈی کی تکمیل کی. پروفیسر محمد اسلم فاروقی کی اردو میں 12 سے زیادہ کتابیں شائع ہو چکی ہیں

 

انٹرمیڈیٹ اردو نصابی کتاب کے رکن ہیں ڈگری اور پی جی نصابی کتابوں میں اسباق تحریر کئے. دھارواڑ یونیورسٹی کرناٹک میں ان کی کتاب سائنس نامہ نصاب میں شامل کی گئی ہے. پروفیسر محمد اسلم فاروقی کو حکومت تلنگانہ اور اردو اکیڈمی کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ دیا گیا. اردو میں پروفیسر کے عہدے پر ترقی ملنے پر کالج کے اساتذہ نے ان کی تہنیت کی.

 

پروفیسر فضل اللہ مکرم پروفیسر شمش الھدی ڈاکٹر محمد ابرارالباقی ڈاکٹر محمد ناظم علی ڈاکٹر محمد احسن فاروقی محمد اصغر فاروقی اساتذہ ریسرچ اسکالرز محبان اردو اور شاگردوں نے مبارکباد پیش کی ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button