تلنگانہ
حیدرآباد۔ بائیک ٹینک پھٹ پڑنے کے حادثہ میں زخمی نوجوان کی موت

حیدرآباد۔ پرانے شہر میں بلیٹ موٹر سائیکل کے ٹینک پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں جھلس جانے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تالاب کٹہ وکٹوریا ہوٹل کے قریب دو لوگ بلیٹ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اچانک بلیٹ کو اگ لگ گئی، وہاں موجود مقامی افراد مدد کے لیے قریب پہنچے تھے کہ اچانک ٹینک پھٹ پڑا اور آگ پھیل گئی اس حادثہ میں دس افراد زخمی ہوگئے تھے۔
زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا تھا جہاں کل ایک زخمی کی موت ہوگئی۔ مہلوک کی شناخت ندیم کے عور پر کی گئی ہے۔