انٹر نیشنل

امریکہ کا ایران میں اہم اسلحہ ڈپو پر فضائی حملہ، اصفہان شہر میں شدید دھماکے

مشرق وسطیٰ میں جنگ نے خطرناک رخ اختیار کرلیا ہے۔ ایک جانب ایران خلیجی ممالک پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیل پر بھی میزائل داغے جا رہے ہیں۔ اس صورتحال میں امریکہ کی جانب سے ایران پر جوابی کارروائی نے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔

 

تازہ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے ایران کے شہر اصفہان میں ایک اہم اسلحہ ڈپو پر فضائی حملہ کیا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات اس حملے میں 2,000 پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے۔ ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی کا ہدف وہ زیر زمین ڈپو تھا جہاں بڑی مقدار میں اسلحہ اور فوجی سامان ذخیرہ کیا گیا تھا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ دھماکے کے بعد ڈپو میں موجود اسلحہ پھٹنے سے شدید آگ بھڑک اٹھی اور متعدد زوردار دھماکے ہوئے۔ بنکر بسٹر بم خاص طور پر مضبوط اور زیر زمین اہداف کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں شدید دھماکوں اور بڑے پیمانے پر آگ کے شعلے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان مناظر کو اب تک کے حملوں میں ہونے والی سب سے زیادہ تباہی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button