کانگریس حکومت نے ایک سال میں 60 ہزار سرکاری ملازمتوں پر بھرتی کی – ایک بھی کم ثابت کرنے پر چیف منسٹر کے عہدہ سے مستعفی ہوجانے ریونت ریڈی کا اعلان

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دعویٰ کیا کہ کانگریس حکومت نے اپنے پہلے ہی سال میں 60 ہزار ملازمتیں فراہم کی ہیں۔انھوں نے اعلان کیا کہ ہم ان تمام امیدواروں کو ایل بی اسٹیڈیم میں جمع کریں گے اور اگر کسی کو اس میں شک ہے تو وہ ایک ایک گنتی کر کے دیکھ لے، ایک بھی کم ہو تو میں معافی مانگوں گا اور اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ میں کانگریس کے لئے بڑے انتخابی نشانہ مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو اسمبلی کی 100 نشستیں اور پارلیمنٹ میں کم از کم 15 نشستیں حاصل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر 150 کی جائے گی اور خواتین کے لئے ریزرویشن متعارف کیا جائے گا،
جس سے 60 خواتین ایم ایل اے بنیں گی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ اب کسی کو دہلی جانے کی ضرورت نہیں، پارٹی کا ٹکٹ خود ان کے گھر پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کانگریس 100 اسمبلی اور 15 لوک سبھا سیٹیں جیت کر دوبارہ ریاست میں حکومت بنائے گی۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی جمعہ کی شام حیدراباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں کانگریس کے عوامی منتخبہ نمایندوں کے جلسے سے خطاب کیا