انٹر نیشنل

خطرناک قاتل سیرئل کلر کے نام سے مشہور چارلس سوبھراج کو رہا کرنے سپریم کورٹ کا حکم

‏نئی دہلی: فرانس سے تعلق رکھنے والےسیریل کلر چارلس سوبھراج (78) کو جیل سے رہا کیا جائے گا۔ نیپال کی سپریم کورٹ نے صحت کی بنیاد پر اس کی رہائی کا حکم دیا۔ نیپال کی سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ اگر چارلس کے خلاف کوئی زیر التوا کیس نہیں ہے تو اسے رہا کیا جائے اور 15 دن کے اندر اس کے آبائی ملک واپس بھیج دیا جائے۔ سوبھراج کو نیپال کی پولیس نے 2003 میں شمالی امریکہ کے دو سیاحوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ نیپال کی سپریم کورٹ نے اس معاملے میں اسے 21 سال قید کی سزا سنائی تھی تب سے وہ نیپال کی جیل میں سزا کاٹ رہا ہے تاہم سپریم کورٹ اس کی رہائی کے احکامات اس وجہ سے جاری کر رہی ہے کہ وہ تقریباً 20 سال سے قید ہے اور ضعیف ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button