تلنگانہ

کیا آپ کا نام ووٹر لسٹ میں ہے؟ اگر نہیں ہے تو فوری طور پر اپنا نام رجسٹرڈ کروائیں

حیدرآباد _ 20 اگست ( اردولیکس) کیا آپ کا نام ووٹر لسٹ میں ہے؟ اگر نہیں ہے تو فوری طور پر اپنا نام رجسٹر کروائیں۔ کیونکہ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کے لیے ایک موقع فراہم کیا ہے۔ عام انتخابات کے پیش نظر ووٹ دینے کے حقدار اور دوسرے علاقوں میں ووٹ ڈالنے والوں کو اپنا پتہ تبدیل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

 

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہر وہ شخص جو 1 اکتوبر 2023 تک 18 سال کا ہو جائے گا ووٹر لسٹ میں نام شامل کروانے کا اہل ہے۔ اس مقصد کے لیے ووٹر لسٹ پر نظرثانی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈرافٹ ووٹر لسٹ کا اعلان 21 اگست کو کیا جائے گا۔ ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کے لیے 19 ستمبر تک درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے اندراج اور اعتراضات کی وصولی کے لیے 26، 27 اگست، 3 اور 4 ستمبر کو دیہاتوں اور وارڈوں میں خصوصی کیمپ لگانے کے انتظامات کیے ہیں۔ موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ 28 ستمبر سے پہلے کی جائے گی۔ فائنل ووٹر لسٹ کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

 

امکان ہے کہ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات اسی ووٹر لسٹ کے ساتھ ہوں گے۔ اس پس منظر میں توقع ہے کہ نئے ووٹرز کے اندراج، ترامیم اور اضافے کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button