اسپشل اسٹوری

ذیابیطس ( شوگر )کی تشخیص اب موبائل سے، سعودی ڈاکٹر کی تحقیق۔ طب کے میدان مین ایک نئی دریافت

ریاض ۔ کے این واصف

ایک سعودی ڈاکٹر کی تحقیق نے طریقہ علاج میں آسانی پیدا کی ہے۔ سعودی عرب کی ایک خاتون ڈاکٹر نے ذیابیطس، الزائمر اور انجماد خون کی موبائل کے ذریعے تشخیص کا طریقہ دریافت کر لیا۔ دنیا میں پہلی بار یہ طریقہ سامنے آیا ہے۔ الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلوی الھزاع نے کہا ہے کہ موبائل کے ذریعے ذیابیطس اور انجماد خون کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر سلوی نے توجہ دلائی کہ ’مملکت میں ریٹنا کی تصاویر کے خودکار تجزیے کا پہلا منفرد تکنیکی نظام دریافت ہوا ہے۔

 

 

 

 

ڈاکٹر سلوی نے اس کی وضاحت میں کہا کہ ’ریٹنا کی تصاویر کے ذریعے فالج کی نشاندہی فالج ہونے سے قبل کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ذیابیطس اور الزائمر جیسی بیماریوں کی تشخیص بھی مذکورہ طریقہ کار کے ذریعے ممکن ہے۔ ڈاکٹر سلوی ’سدم’ کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’سدم میں اس حوالے سے کام ہورہا ہے۔ بیمار مریض سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے موبائل سے اپنی تصاویر لے کر کلاوڈ کمپیوٹنگ کر دے‘۔

 

 

 

 

ڈاکٹر سلوی نے توجہ دلائی کہ ’یہ طریقہ کار مملکت کے علاوہ دنیا میں ابھی کہیں بھی نہیں۔ سعودی عرب نے اس سلسلے میں سبقت حاصل کی ہے۔ یہ کام وژن 2030 سے متاثر ہوکر کیا گیا ہے ہم اپنی یہ کاوش دنیا کے سامنے لائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button