ایجوکیشن

نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی جونیر کالج کے طالب علم محمد شریف کا نیٹ امتحان میں مظاہرہ

نارائن پیٹ: 14 جون (اردو لیکس) نارائن پیٹ ٹاؤن میں واقع اقلیتی اقامتی کالج بوائز کے طالب علم محمد شریف نے NEET کے امتحان میں آل انڈیا سطح پر 66129 واں مقام حاصل کیا ہے۔ اور نیٹ یو جی پر 720 کے منجلمہ 547 نمبرات حاصل کئے ہیں۔ محمد شریف کا تعلق گدوال ہے اور وہ اقلیتی اقامتی کالج بوائز کے سال 2023 کے طالب علم ہیں۔ محمد شریف کے نیٹ میں کوالیفائی ہونے پر ٹمریز آفیسر محبوب نگر و نارائن پیٹ خواجہ بہاؤالدین’ ڈسٹرکٹ ویجلنیس آفیسر ٹمریز ضمیر احمد خان ‘ اکیڈمک کوڈینٹر ٹمریز آفیسر محمد سلیم نے محمد شریف اور کالج پرنسپل جگدیش ریڈی و اسٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button