تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ میں آئمہ موذنین کی مزید 7 ہزار درخواستیں اعزازیہ دینے کے لئے منظور ؛ سرکاری احکامات جاری

حیدرآباد _ 7 اگست ( اردولیکس)تلنگانہ حکومت نے ائمہ و موذنین کے  اعزازیہ کی اسکیم  سے متعلق 7 ہزار زیر التواء درخواستوں کو منظوری دے دی ہے  اس سلسلے میں سرکاری احکام بھی جاری کر دیئے ہیں فی الوقت  ریاست بھر میں اس اسکیم کے تحت 10 ہزار آئمہ موذنین کو ہر ماہ 5 ہزار روپے اعزازیہ دیا جا رہا ہے نئی درخواستوں کی منظوری کے بعد یہ تعداد 17 ہزار ہوگئی ہے واضح رہے کہ  اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی  کے مطالبہ پر چیف منسٹر نے تلنگانہ میں مزید 7000 ہزار آئمہ موذنین کو اعزازیہ دینے  کا اعلان کیا تھا ۔ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے اعلان کے مطابق آج شام محکمہ اقلیتی بہبود نے جی او جاری کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button