تلنگانہ

تلنگانہ میں کانسٹیبل کی جائیدادوں کے لئے منعقدہ امتحان کے نتائج جاری _ ایک ہی گھر کے 4 افراد منتخب

حیدرآباد _ 5 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے محکمہ پولیس میں  کانسٹیبلس کے تقررات کے لئے منعقدہ امتحانات کے فائنل نتائج کا اعلان کیا۔ اور 15,750 جائیدادوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ 12,866 مرد اور 2,884 خواتین امیدوار ہیں۔ ریکروٹمنٹ بورڈ نے کہا کہ منتخب امیدواروں کی تفصیلات ویب سائٹ میں پیش کی گئی ہیں گی۔

 

واضح رہے کہ ریاست میں کانسٹیبل کی خالی جائیدادوں کو پُر کرنے کے لیے گزشتہ سال بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ یہ جائیدادیں اسپیشل پولیس، سول پولیس، اے آر اور دیگر محکموں میں ہیں۔

 

اسی دوران سنگاریڈی ضلع کے سرگاپور منڈل سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے 4 افراد کانسٹیبل کے لئے منتخب ہوگئے۔نہرو نائک اور مارونی بائی کے دو بیٹے میگاوت رمیش اور سنتوش، بیٹی رینوکا اور بہو ملوتھ روجا  نے امتحانات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سنگاریڈی ضلع کے سرگاپور منڈل کو پولیس کانسٹیبل کی نوکری کے لیے منتخب ہوئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button