بزنس

یوپی آئی لین دین پر چارجیس۔ ریزرو بینک آف انڈیا کا بیان

حیدرآباد ۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر سنجے ملہوترا نے واضح کیا کہ یوپی آئی لین دین پر کسی قسم کے چارجس عائد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

 

 

گزشتہ کچھ دنوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ یوپی آئی لین دین پر فیس لگائی جا سکتی ہے، تاہم گورنر نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ان کے سامنے کوئی تجویز پیش نہیں کی گئی۔اسی دوران انہوں نے بتایا کہ قسطوں پر موبائل فون خریدنے والے اگر اپنی ادائیگیاں

 

 

باقاعدگی سے نہ کریں تو بینک اور دیگر قرض دہندہ ادارے ایسے موبائل فونز کو ریموٹ کے ذریعہ لاک کرنے کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button