بزنس
کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ
نئی دہلی: کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ نئے اضافے کے مطابق 19 کلوگرام کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 62 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد نئی دہلی میں
کمرشل سلنڈر 1740 روپے سے بڑھ کر 1802 روپے تک پہنچ گئی۔دیگر بڑے شہروں میں بھی کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، کولکتہ میں یہ قیمت 1850.50 روپے سے بڑھ کر 1911.50 روپے ہو گئی ہے، جبکہ ممبئی میں 1692.50 روپے سے بڑھ کر 1754 روپے اور چنئی میں 1903 روپے سے بڑھ کر 1964 روپے ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں گزشتہ چند ماہ کے دوران مسلسل اضافہ
دیکھا جارہا ہے۔ ستمبر میں اس کی قیمت میں 39 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور اگست میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 8.50 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ تازہ طور پر گھریلو پکوان گیس کی قیمتوں میں کسی بھی طرح کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔