بزنس

سونے اور چاندی کی قیت میں بھاری کمی

سونے اور چاندی کی قیت میں بھاری کمی

حیدرآباد: حال ہی میں ریکارڈ بلندی کو چھونے والی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اب کمی دیکھی جارہی ہے۔ چہارشنبہ کے روز حیدرآباد میں سونے کی قیمت (Gold Rate) میں نمایاں کمی درج کی گئی۔

 

 

پچھلے دن کے مقابلے تقریباً 9 ہزار روپے سے زیادہ کی کمی واقع ہونا قابلِ یقین بات ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔ چہارشنبہ کی شام 5 بجے کے وقت حیدرآباد کی مارکیٹ میں 24 کیرٹ خالص سونے کے 10 گرام کی قیمت ₹1,25,250 تک گر گئی جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت ₹1,14,843 ریکارڈ کی گئی۔ چاندی کی قیمت

 

 

میں بھی تقریباً ₹7,000 کی کمی واقع ہوئی۔ آج چاندی کی فی کلو قیمت ₹1,58,000 ہے۔ صرف ایک ہفتے میں چاندی کی قیمت میں تقریباً ₹28,000 کی کمی آئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button