بزنس
سونے کی قیمت ایک بار پھر آسمان پر

حیدرآباد:ملک کے بازار میں ایک بار پھر سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ دس گرام خالص سونے کی قیمت 1 لاکھ 37 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
حیدرآباد میں 24 کیرٹ خالص سونے کے 10 گرام کی قیمت 1,37,430 روپے درج کی گئی ہے۔اسی طرح 22 کیرٹ معیاری سونے کی قیمت 1,25,850 روپے ہے۔
ادھر چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے اور ایک کلو چاندی کی قیمت 1,96,948 روپے بتائی جا رہی۔
ہے۔



