بزنس

سونے ، چاندی کی قیمتوں میں  پھر اچھال۔ گراوٹ کے فوراً بعد قیمتیں نئی بلندی پر

سونے ، چاندی کی قیمتوں میں  پھر اچھال۔ گراوٹ کے فوراً بعد قیمتیں نئی بلندی پر

نئی دہلی: ملک کی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ جمعرات کو جہاں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ درج کی گئی وہیں جمعہ کو بازار نے پلٹ کر تیزی دکھائی

 

اور سونا اور چاندی دونوں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔انڈیا بلین جیولرس اسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو چاندی کی قیمت میں ایک ہی دن میں 19,386 فی کلوگرام کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد چاندی  کی قیمت 3,19,097 سے گھٹ کر 2,99,711 فی کلوگرام رہ گئی تھی۔

 

اسی طرح 24  کیرٹ  سونے کی قیمت 3,099 کم ہو کر 1,51,128 فی 10 گرام پر آ گئی تھی۔ قیمتوں میں اس اچانک کمی سے خریداروں کو وقتی راحت ملی تھی لیکن یہ راحت ایک دن سے زیادہ برقرار نہ رہ سکی۔ جمعہ کو عالمی سطح پر بڑھتی  غیر یقینی  اثرات دوبارہ بازار پر حاوی ہو گئے

 

اور سونے چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے  اچھال دیکھا گیا۔ ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج پر سونا 1,58,889 فی 10 گرام پر کھلا اور کاروبار کے دوران بڑھ کر 1,59,226 کی نئی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔اسی طرح چاندی کی قیمت 3,33,333 فی کلوگرام پر کھلی اور تیزی کے ساتھ

 

بڑھتے ہوئے 3,39,927 فی کلوگرام کی تاریخی سطح پر جا پہنچی۔ ایک دن پہلے جس چاندی میں بھاری گراوٹ دیکھی گئی تھی اسی نے اگلے ہی دن سرمایہ کاروں کو چونکا دیا۔بازار کے ماہرین کے مطابق عالمی جغرافیائی صورتحال امریکی مالیاتی پالیسی سے

 

جڑی  غیر یقینی اور محفوظ سرمایہ کاری کی مانگ نے قیمتوں کو دوبارہ سہارا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایسے اچانک اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہ سکتا ہے۔

سونے ، چاندی کی قیمتوں میں  پھر اچھال۔ گراوٹ کے فوراً بعد قیمتیں نئی بلندی پر

متعلقہ خبریں

Back to top button