جنرل نیوز

بودھن میں یوتھ کانگریس کی جانب سے رکن اسمبلی شکیل عامر کے خلاف مظاہرہ، علامتی پتلہ نذر آتش  

بودھن 31/ مئ ( اردو لیکس) بودھن کے کانگریس  قایدین اور کارکنوں نے بودھن کے امبیڈکر چوہرا کے قریب بی ار ایس پارٹی کے خلاف اور رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر کے خلاف نعرے لگاے گے اور رکن اسمبلی کا علامتی پتلہ نظر اتش کیا اس احتجاج دھرنے سے بودھن کانگریس پارٹی کے یوتھ صدر نوین نے کہا کے رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر نے ایک ماہ قبل غیر موسمی بارش کی وجہ سے بودھن حلقہ اسمبلی کے کسانوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہاتھا

 

جس پر رکن اسمبلی شکیل عامر نے بودھن کے کسانوں سے کہا تھا کے وہ بلاتاخیر دھان کو خرید نے کے اقدامات کریں گے۔أس وقت سے اب تک رکن اسمبلی لاپتہ ہوگئے ایک طرف کسان طبقہ منتظر ہیں اور دوسری طرف ڈبل بیڈروم مکانات کی اب تک مستحق افراد کو نہیں دیا گیا 9سال کا عرصہ ہوچکا ہے اور ایک ماہ سے رکن اسمبلی محمد شکیل عامر نظر نہیں ارہے ہیں

 

یوتھ صدر نوین نے کہا کے ریاستی حکومت بھی عوامی مسائل میں نا کام ہوچکی ہیں کلیان لکشمی وشادی مبارک اسکیم کے درخواستیں جوں کا توں ہونے سے عوام کو کافی مشکلات پیش ارہے ہیں کانگریس قایدین نے محمد شکیل عامر کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا جس پر مقامی پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے کر پولیس اسٹشن منتقل کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button