ایئر انڈیا کا مسافروں کو بڑا جھٹکا: فیول سرچارج میں بھاری اضافہ، نئی قیمتیں نافذ

ٹاٹا گروپ کی ملکیت میں شامل معروف فضائی کمپنی ایئر انڈیا گروپ نے مسافروں کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے ٹکٹوں پر عائد فیول سرچارج میں اضافہ کر دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق ملکی پروازوں کے ٹکٹوں پر اب فاصلے کے حساب سے کم از کم 299 روپے سے لے کر 899 روپے تک فیول سرچارج وصول کیا جائے گا۔ جبکہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے یہ اضافہ 24 ڈالر سے بڑھا کر 280 ڈالر تک کر دیا گیا ہے۔
نئے چارجز کے مطابق یہ اضافہ ملکی مسافروں پر 8 اپریل سے جبکہ بین الاقوامی مسافروں پر 10 اپریل سے نافذ ہوگا۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم اپریل کو ایوی ایشن فیول (ATF) کی قیمتوں پر نظرثانی کی ہے۔
ملکی پروازوں میں فیول سرچارج فاصلے کے حساب سے مقرر کیا گیا ہے: 0 سے 500 کلومیٹر: 299 روپے
501 سے 1000 کلومیٹر: 399 روپے
1001 سے 1500 کلومیٹر: 549 روپے
1501 سے 2000 کلومیٹر: 749 روپے
2000 کلومیٹر سے زائد: 899 روپے
بین الاقوامی پروازوں کے لیے خطوں کے اعتبار سے نیا سرچارج اس طرح ہوگا: مغربی ایشیا: 50 ڈالر
جنوب مشرقی ایشیا: 100 ڈالر
سنگاپور: 60 ڈالر
افریقہ: 130 ڈالر
برطانیہ: 205 ڈالر
شمالی امریکہ اور آسٹریلیا: 280 ڈالر
ایئر انڈیا گروپ کے مطابق یہ اضافہ بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔



