تلنگانہ

کانگریس کی بدولت آج ہر سال ایک ہزار مسلم لڑکے اور لڑکیاں ڈاکٹر بن رہے ہیں : سابق وزیر محمد علی شبیر

نظام آباد _ 12 نومبر ( اردولیکس) نظام آباد اربن اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار و سابق وزیر محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس حکومت کی طرف سے دئے گئے 4 فیصد مسلم ریزرویشن کی بدولت آج تلنگانہ ریاست میں ہر سال ایک ہزار مسلم لڑکے اور لڑکیاں ڈاکٹر بن رہے ہیں

نظام آباد شہر میں مسلمانوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کی مجہول پالیسیوں کے باعث کانگریس کی طرف سے دیئے گئے مسلم ریزرویشن آج خطرہ میں پڑ گیا ہے چار فیصد ریزرویشن کو کم کرکے موجودہ بی آر ایس حکومت تین فیصد کردی ہے اور 12 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کرتے ہوئے 10 سال سے مسلمانوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے

انھوں نے مسلمانوں کو اپنے حق رائے دہی کا صد فیصد استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو فی الحال ووٹ بڑا ہتھیار ہے ایوانوں میں مسلم نمائندگی ختم ہو رہی ہے ایک سازش کے تحت مسلم قیادت کو ختم کیا جا رہا ہے اس لئے مسلمانوں کو متحدہ طور پر اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button