بزنس
بی ایس این ایل کا دیوالی بونانزا: صرف ایک روپے میں لامحدود کالس ،روزانہ 2جی بی ڈیٹا
سرکاری ٹیلی کام کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (BSNL) نے دیوالی کے موقع پر محض ایک روپے میں نیا پلان متعارف کرایا ہے
جسے “بی ایس این ایل دیوالی بونانزا” کے نام سے شروع کیا گیا ہے۔ اس پلان کے تحت کمپنی صرف ایک روپے میں لامحدود سروسز فراہم کر رہی ہے تاہم یہ آفر صرف نئے صارفین کے لیے ہے۔ بی ایس این ایل نے
اپنے ایکس پلیٹ فارم پر اعلان کیا کہ یہ خصوصی پیشکش 15 اکتوبر سے 15 نومبر تک دستیاب رہے گی۔ پلان کے مطابق صارفین کو 30 دن تک لامحدود وائس کالز، روزانہ 2 جی بی ڈیٹا اور روزانہ 100 ایس ایم ایس کی سہولت حاصل ہوگی
جبکہ سم کارڈ بھی مفت دیا جائے گا۔ دلچسپی رکھنے والے افراد قریبی بی ایس این ایل کسٹمر سروس سینٹر یا کسی مجاز ریٹیلر سے یہ آفر حاصل کر سکتے ہیں۔



