بزنس
حیدرآباد میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے تجاوز

سونے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور مہینے کے دوران ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تازہ ترین قیمت کے مطابق سونے کی قیمت 1,20,000 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گئی ہے
۔ حیدرآباد میں 24 کیرٹ کے 10 گرام سونے کی قیمت 1,20,700 روپے ہے، 22 کیرٹ کے 10 گرام سونے کی قیمت 1,11,770 روپے ہے اور ایک کلو چاندی کی قیمت 1,49,600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت تقریباً 3,864 امریکی ڈالر ہے جبکہ ایک اونس چاندی کی قیمت تقریباً 47 امریکی ڈالر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تہوار کے سیزن میں سونے کی قیمتیں اس طرح بڑھنا عام لوگوں کے لیے پریشان کن ہے اور جو لوگ قیمتیں کم ہونے کا انتظار کر کے خریداری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کے لیے یہ ایک بڑا جھٹکا ہے۔