بزنس
حیدرآباد میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 35 ہزار سے تجاوز

حیدرآباد میں جمعہ کو سونے کی قیمتیں ریکارڈ توڑ گئیں اور 1.35 لاکھ روپے کے ہندسوں کو چھو گیا۔ 24 کیرٹ کے 10 گرام سونے کی قیمت 135250 تک پہنچ گئی، جبکہ 22 ،کیرٹ کے 10 گرام سونے کی قیمت 1,21,725 ریکارڈ کی گئی۔
چاندی کی قیمت بھی بڑھ کر کلو کے حساب سے 1,81,000تک جا پہنچی۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی حالات اور شادیوں کے سیزن نے سونے کی قیمتوں کو اس بلند سطح تک پہنچا دیا ہے، اور حیدرآباد سمیت جنوبی ریاستوں میں یہی رجحان برقرار رہنے کا امکان ہے۔



