بزنس
نئے سال میں سونا فی تولہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے پار کرنے کا امکان

سال 2025 کے دوران سونے کی قیمتیں مسلسل بلندیوں کو چھوتی رہیں۔ اگرچہ کہ درمیان میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، لیکن مجموعی طور پر پورے سال سونا کی قیمتیں اوپر کی سمت ہی بڑھتی رہیں۔ رواں سال ایک مرحلے پر سونے کی قیمت ایک لاکھ 37 ہزار روپے فی تولہ سے بھی تجاوز کر گئی۔
ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق، 2026 میں سونے کی قیمتیں موجودہ سطح کے مقابلے میں 15 سے 30 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں۔ اسی طرح عالمی مالیاتی ادارہ کا اندازہ ہے کہ 2026 کے اختتام تک 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے،
جبکہ بعض حالات میں یہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے کی حد بھی عبور کر سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق بین الاقوامی غیر یقینی صورتحال، امریکہ کی جانب سے ٹیرف پالیسی، اور گولڈ ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری میں اضافہ جیسے عوامل سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔



