بزنس

آئی سی آئی سی آئی نے کھاتہ داروں کو دیا جھٹکہ۔ سیونگ اکاؤنٹ میں 50 ہزار رکھنا ضروری

ممبئی ۔ بچت کھاتوں (سیونگ اکاؤنٹس) میں کم از کم بیلنس نہ رکھنے پر جو جرمانہ فیس وصول کی جاتی ہے اُسے حالیہ دنوں میں کچھ بینکوں نے ختم کر دیا ہے۔ لیکن پرائیویٹ سیکٹر کے ممتاز بینک ICICI نے اس کے برخلاف قدم اٹھایا ہے اور اپنے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

 

 

بینک نے سیونگ اکاؤنٹس میں کم از کم اوسط بیلنس (Minimum Average Balance) کی حد بڑھا دی ہے۔ ICICI بینک کا کہنا ہے کہ میٹرو، اربن، سیمی اربن اور دیہی علاقوں کی تمام شاخوں کے صارفین پر اس اضافے کا اثر پڑے گا۔ بینک نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ نیا اصول یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

 

تبدیل شدہ اصولوں کے مطابق میٹرو اور اربن علاقوں میں موجود ICICI سیونگ اکاؤنٹ رکھنے والے صارفین کو اب اپنے کھاتوں میں کم از کم ₹50,000 رکھنا ہوگا۔ پہلے یہ حد صرف ₹10,000 تھی لیکن اب اسے پانچ گنا بڑھا دیا گیا ہے۔

 

اسی طرح سیمی اربن صارفین کے لیے بھی کم از کم بیلنس کی حد میں تبدیلی کی گئی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button