بزنس

بینک اکاؤنٹس میں اہم تبدیلی، یکم  نومبر سے 4  نامنی رکھنے کی سہولت 

بینک اکاؤنٹس میں اہم تبدیلی،یکم  نومبر سے 4  نامنی رکھنے کی سہولت 

 

نئی دہلی: بینک اکاؤنٹس سے متعلق ایک اہم تبدیلی یکم  نومبر  سے نافذ ہوگی۔ اب صارفین اپنے اکاؤنٹس میں ایک کے بجائے چار افراد کو نامزد ( نامنی )  کر سکیں گے۔ اس سلسلہ میں مالیاتی قوانین میں ترمیم کی گئی ہے جو 2025 میں منظور ہوئی تھی۔  وزارت فینانس نے جمعرات کو اس کی باضابطہ اطلاع دی۔

 

صارفین کو چاہیے کہ وہ اکاؤنٹ کھولتے وقت ہی یہ فیصلہ کریں کہ اپنی وفات کے بعد اکاؤنٹ کی رقم کس کو منتقل کی جائے۔ موجودہ نظام میں صرف ایک شخص کو  نامنی بنایا  جا سکتا تھا، لیکن اب قانون میں تبدیلی کے بعد چار افراد کو نامزد کرنا ممکن ہوگا۔

 

نامزد افراد کو ایک ساتھ یا ترجیحی ترتیب کے مطابق رکھا جا سکتا ہے، یعنی رقم پہلے شخص کو، اگر وہ فوت ہو جائے تو دوسرے کو، پھر تیسرے اور چوتھے شخص کو منتقل کی جا سکتی ہے۔ ہر نامزد شخص کے لئے رقم کی فیصد بھی متعین کی جا سکتی ہے۔ یہ اصول بینک کے لاکرز پر بھی لاگو ہوں گے۔

شوگر سے متاثر خاتون کی زچگی۔ بچہ کا وزن تھا 5 کیلو

متعلقہ خبریں

Back to top button