انٹر نیشنل

مسجد الحرام میں زائرین کے لیے اردو سمیت 50 زبانوں میں ترجمے کی سہولت

ریاض ۔ کے این واصف
عمرہ یا حج پر آنے والے غیر عرب افراد یہاں زبان کے سوا کوئی اور مشکل درپیش نہیں ہوتی لیکن حرم شریف کے ذمہ داروں نے اس مشکل کا بھی حل نکال دیا ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں خطبات اور وعظ کی مجلسوں، مقدس و تاریخی مقامات اور اداروں کے ساتھ رابطے کے لیے اب 50 زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کی جائے گی‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ’ مسجد الحرام کے دالانوں میں زائرین کو چوبیس گھنٹے پچاس بین الاقوامی زبانوں میں معلومات مہیا ہوں گی‘۔حرمین شریفین انتظامیہ کے ماتحت ترجمے اور زبانوں کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل احمد الجمیعی نے کہا کہ ’ادارے کی ہر ممکن کوشش ہے کہ زائرین کو مسجد الحرام کے اندر اور باہر نیز استقبالیہ مراکز پر ان کی اپنی زبان میں رہنمائی مل سکے۔ نماز کے اوقات، زیارتوں، لیکچرِز اور دینی و علمی اسباق کے اوقات کے بارے میں بھی آگاہی دی جائے‘۔سیکیورٹی اداروں، وزارت حج وعمرہ اور سعودی ہلال احمر کے ساتھ رابطے زائرین کی اپنی زبان میں فراہم ہوں۔
عربی زبان نہ جاننے والوں کو مقدس و تاریخی مقامات کے بارے میں معتبر معلومات زائرین کی اپنی زبان میں مہیا ہوں۔ یہ سہولت چوبیس گھنٹےاور بارہ مہینے مہیا رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button