بزنس

20 روپے سے 50 پیسے تک — تمام سکے چلن میں ، افواہوں پر یقین نہ کریں: آر بی آئی

ریزرو بینک آف انڈیا نے سکوں کے بارے میں پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ اس کے تحت واٹس ایپ کے ذریعے شہریوں کو براہِ راست آگاہی پیغامات ارسال کیے جارہے ہیں

 

، ساتھ ہی ایک خصوصی ویڈیو بھی تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے سکوں کے بارے میں درست معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔آر بی آئی کے واٹس ایپ پیغام کے مطابق مختلف ڈیزائن اور شکلوں میں موجود سکے مکمل طور پر چالو ہیں اور ملک بھر میں قانونی کرنسی کے طور پر چل رہے ہیں

 

۔ آر بی آئی نے واضح کیا کہ 50 پیسے، ₹1، ₹2، ₹5، ₹10 اور ₹20 کے تمام سکے قانونی طور پر درست ہیں اور آئندہ بھی چَلَن میں رہیں گے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سکوں کے بارے میں سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے پھیلائی جارہی گمراہ کن خبروں یا افواہوں پر ہرگز یقین نہ کریں

 

۔آر بی آئی نے تاجروں کو بھی خاص پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی قسم کے شک یا ہچکچاہٹ کے بغیر شہریوں سے سکے قبول کریں۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ماضی میں بھی آر بی آئی نے ₹10 کے سکوں کے بارے میں بارہا وضاحت جاری کی تھی، اس کے باوجود ابھی بھی بعض لوگ انہیں لینے سے گریز کرتے ہیں

 

۔ اسی طرح 50 پیسے کا سکہ بھی آج بھی قانونی حیثیت رکھتا ہے، حالانکہ عام تاثر یہ ہے کہ اس کا چلن بند ہوچکا ہے۔ آر بی آئی نے ایک مرتبہ پھر باور کرایا کہ تمام سکے قانونی ہیں اور انہیں لین دین سے روکنا یا غیرقانونی قرار دینا غلط اور گمراہ کن عمل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button