بزنس

سائبر دھوکہ دہی کے متاثرین کو معاوضہ دینے آر بی آئی کا اہم فیصلہ

سائبر دھوکہ دہی کے متاثرین کے لئے معاوضہٕ دینے  آر بی آئی کا اہم فیصلہ

 

سائبر فراڈ میں رقم گنوانے والے متاثرین کو 25 ہزار روپے تک معاوضہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم یہ سہولت صرف اُن افراد کے لیے ہوگی جن کا نقصان 50 ہزار روپے تک محدود ہو۔

 

آر بی آئی کے مطابق یہ معاوضہ تیسری پارٹی خلاف ورزیوں کے پیش نظر متاثرین کو عارضی راحت دینے کے مقصد سے دیا جائے گا، اور یہ موقع صرف ایک بار ہی فراہم کیا جائے گا۔

 

شرط کے مطابق متاثرہ شخص کو رقم ضائع ہونے کے 5 دن کے اندر متعلقہ بینک میں شکایت درج کرانا لازمی ہوگا، تب ہی وہ اس معاوضے کا اہل ہوگا۔

 

فیصلے کے تحت متاثرہ رقم کا زیادہ سے زیادہ 85 فیصد یا 25 ہزار روپے (جو بھی کم ہو) بطور معاوضہ دیا جائے گا۔ اس میں سے 19,118 روپے آر بی آئی جبکہ 2,941 روپے متعلقہ بینک برداشت کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button