نیشنل

ندی کے پانی میں میت کو قبرستان لے جانے میں رشتہ داروں کو مشکلات کا سامنا

آندھرا پردیش کے نندیال ضلع میں مانسون کی شدید بارشوں اور ندیوں کی طغیانی کے باعث  آلاگڈہ منڈل کے جی۔ جمبل دیننے گاؤں میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ۔شاہجہاں نامی نوجوان کی مچھلیاں پکڑنے کے دوران پانی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی تھی نوجوان  کی موت کے بعد ان کے رشتہ داروں کو تدفین کے عمل میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

شدید طغیانی اور سیلابی پانی کی  موجودگی کی وجہ سے جنازہ لے جانے والوں کو میت کو ندی کے پار پہنچانا پڑا، کیونکہ پانی کی گہرائی اور تیزی کی وجہ سے کوئی بھی گاڑی یا کسی اور ذریعہ سے میت کو لے جانا ممکن نہ تھا۔

 

رشتہ داروں نے بتایا کہ یہ عمل نہایت دشوار اور خطرناک تھا، لیکن انسانی جذبے اور احترام کی خاطر انہوں نے ہمت دکھاتے ہوئے میت کو اس پار لے جا کر تدفین  عمل میں لائی گئی

 

گاؤں کے بزرگ اور رشتہ داروں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بارش کے موسم میں قبرستان تک رسائی کے بہتر انتظامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے حالات میں دقت نہ ہو۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button