سونے چاندی کی قیمتوں میں اچانک بھاری گراوٹ – سرمایہ کاروں کو بڑا جھٹکا

بین الاقوامی حالات کے باعث گزشتہ کچھ عرصہ سے راکٹ کی رفتار سے بڑھنے والی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں جمعہ کے روز کمی دیکھی گئی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے عمل کے نتیجے میں قیمتیں نمایاں طور پر نیچے آ گئیں۔
حیدرآباد کی مارکیٹ میں صبح 11:30 بجے کے وقت 24 کیرٹ خالص سونے کی 10 گرام قیمت 1,74,700 روپے درج کی گئی۔ جمعرات کی رات یہی قیمت 1,79,700 روپے تھی، یوں آج تقریباً 5 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی بھاری گراوٹ آئی۔ گزشتہ رات حیدرآباد مارکیٹ میں 3,99,600 روپے پر مستحکم رہنے والی چاندی کی قیمت جمعہ کی صبح کم ہو کر 3,70,000 روپے تک آ گئی، یعنی تقریباً 30 ہزار روپے کی کمی ہوئی۔
بین الاقوامی منڈیوں میں بھی ان دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 5,189 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی کی قیمت 110 ڈالر درج کی گئی۔



