بزنس

2026 میں سونے کی قیمتوں میں 15 تا 30 فیصد اضافہ ممکن — ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ

2026 میں سونے کی قیمتوں میں 15 تا 30 فیصد اضافہ ممکن — ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ

 

ورلڈ گولڈ کونسل  نے امید ظاہر کی ہے کہ 2026 میں سونے کی قیمتیں موجودہ سطح سے 15 سے 30 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال امریکہ کی بلند درآمدی شرحیں، جیو پولیٹیکل کشیدگی اور سرمایہ کاروں میں محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان کے باعث سونے کی خریداری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 

اس کے علاوہ ریزرو بینک آف انڈیا  سمیت دنیا کے کئی مرکزی بینکوں نے بڑے پیمانے پر سونا خریدا، جبکہ سود کی شرحوں میں مرکزی بینکوں کی پالیسیوں کے نتیجے میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً 53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گولڈ ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETF) کے ذریعے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہونے سے سونے کی طلب میں مزید اضافہ ہوا ہے جس نے زیورات اور دیگر متعلقہ بازاروں میں کمی کو بھی کسی حد تک پورا کیا ہے۔

 

کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال اب تک عالمی گولڈ کونسل  میں 77 بلین ڈالر  کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ہولڈنگز میں 700 ٹن سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

تاہم رپورٹ میں یہ بھی انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر عالمی معاشی حالات منفی رخ اختیار کریں تو 2026 میں سونے کی قیمتیں 5 سے 20 فیصد تک گرنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاشی پالیسیاں مکمل طور پر نافذ ہوئیں تو اس سے سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوسکتی ہے، جبکہ امریکہ کی معاشی نمو میں نمایاں اضافہ، مہنگائی میں استحکام اور عالمی معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان پیدا ہوسکتا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button