تلنگانہ

چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ کی دو سالہ عرصہ سے عدم اجرائی _ مالی سال کے اختتام کیلئے تین دن باقی

نظام آباد:28/ مارچ (اردو لیکس)تعلیمی سال 2021-22 میں چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ کی قسط اجراء نہیں کی گئی ہے۔اسی طرح مالی سال 2022-23 کے اختتام کے لئے صرف تین دن کا عرصہ باقی رہ گیا ہے۔ دو سالہ عرصہ سے چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ کی عدم اجرائی کے باعث اقلیتی طلباء میں تشویش بڑھتی جارہی ہے۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے محکمہ اقلیتی بہبود کے ذریعہ اقلیتی طلباء کیلئے چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ کی دوسری قسط دو سالہ عرصہ سے اجراء نہیں کی جارہی ہے جس سے بیرون ممالک میں زیر تعلیم طلباء کو مالی بحران سے گذرنا پڑرہا ہے 31/ مارچ کو مالی سال کا اختتام عمل میں آئیگا جس کے بعد ٹریژری محکمہ کو کچھ وقت کیلئے منجمد کردیا جائیگا۔

 

مالی سال کے اختتام سے قبل چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ کی عدم اجرائی کی صورت میں بیرون ممالک میں زیر تعلیم اقلیتی طلباء کو مالی بحران سے گذرنا پڑسکتا ہے۔ حکومت تلنگانہ ایک جانب چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ کے ذریعہ بیرون ممالک میں تعلیم کے خواہشمند اقلیتی طلباء کو مدد کا دعویٰ کررہی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ دوسری قسط کی دو سالہ عرصہ سے عدم اجرائی کے باعث اقلیتی طلباء اور اولیائے طلباء میں تشویش و برہمی بڑھتی جارہی ہے حکومت تلنگانہ سے طلباء اور اولیائے طلباء پرُ زور مطالبہ کررہے ہیں کہ فوری طور پر چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ دوسری قسط کو ماہ مارچ کے اختتام سے قبل اجراء کرتے ہوئے طلباء کو راحت دی جائے۔ ڈائریکٹر محکمہ اقلیتی بہبود کی نگرانی میں جاری کئے جانے والی اوورسیز اسکالرشپ کی منظوری کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے سال میں دو مرتبہ درخواستیں وصول کی جاتی ہے اور دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سال کے اختتام سے قبل تمام منظورہ درخواستوں کی یکسوئی کرتے ہوئے رقومات جاری کردی جاتی ہے عہدیداروں کی جانب سے اوورسیز اسکالرشپ کے سلسلہ میں مختص کئے جانے والے بجٹ کی اجرائی کو چار مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے

 

اور محکمہ اقلیتی بہبود کے دعویٰ کے مطابق ریاستی حکومت نے دو سالہ عرصہ سے اوورسیز اسکالرشپ کی اجرائی کے سلسلہ میں ابھی تک کوئی تیقن جاری نہیں کیا ہے۔ لیکن طلباء اور اولیائے طلباء میں پائی جانے والی تشویش سے حکومت کے اقلیتی طلباء کو اوورسیز اسکالرشپ کے ذریعہ مدد کے دعویٰ کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں۔2021 ء سے 2023 ء کے دوران درخواست داخل کرنے والے بیشتر طلباء کے کھاتوں میں اب تک رقومات منتقل نہیں کی گئی ہے

 

لیکن محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدیدار اس جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ مذکورہ سال کیلئے بھاری بجٹ مختص کیا گیا ہے لیکن رقومات اجراء نہیں کی جارہی ہے۔ اوورسیز اسکالرشپ کی اجرائی کیلئے اولیائے طلباء دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔مالی سال کے اختتام سے قبل اوورسیز اسکالرشپ کی اجرائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button