انٹر نیشنل

ٹویٹر ڈاون، سرویس متاثر۔ دنیا بھر کے ہزاروں صارفین کو مشکلات

نئی دہلی: نیا بھر میں ہزاروں ٹویٹر صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے۔ ہفتہ (1 جون 2023) کو بہت سے ٹویٹر صارفین نے اس سلسلے میں شکایت کی ہے۔ صارفین کا کہنا ہےکہ ٹویٹس دیکھنے یا پوسٹ کرنے میں پریشانی ہوتی ہے۔ کچھ صارفین نے ‘Rate limit exceeded‏ ‏error message’ میسج ملنے کے بارے میں بھی اطلاع دی۔

 

 

ابھی تک ٹویٹر نے سائٹ پر موجود خامی کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ ٹویٹر میں پریشانی کی وجہ کیا ہے۔ٹوئٹر کی خرابی کے دوران ہزاروں صارفین ٹویٹر پر اپنا تجربہ شیئر کررہے ہیں۔ کچھ میمز بنائے گئے جس میں ٹویٹر کے سربراہ ایلون مسک کو فوٹو پلیٹ فارم کو واپس ٹھیک کرنے کے لیے کام کرتے دکھایا گیا۔ بہت سے ٹویٹس کافی مزاحیہ بھی ہیں۔

 

 

آن لائن سروس میں نقائص کو ٹریک کریں،سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق اب تک 5000 سے زائد صارفین ٹوئٹر پر اس مسئلے کی شکایت کر چکے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button