ہیلت

کورونا سے خطرناک وباء ” ڈیزیز ایکس ” کے شروع ہونے کا برطانوی سائنسدانوں کا انتباہ _ 5 کروڑ ہوسکتی ہیں اموات

حیدرآباد _ 25 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا کے بعد اگلی وبا کا نام ‘ڈیزیز ایکس’ رکھا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے انتباہ دیا کہ یہ وبائی بیماری پہلے ہی اپنے راستے پر ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے اعدادوشمار کے مطابق 2019 میں سامنے آنے والی کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں تقریباً 70 لاکھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

برطانیہ کے ویکسین ٹاسک فورس کی سربراہ ڈیم کیٹ بنگھم  نے خبردار کیا ہے کہ ڈیزیز x  اکیلے کورونا سے سات گنا زیادہ مہلک ہے۔ یہ دعویٰ کیا کہ  اگلی وباء کسی موجودہ وائرس سے پیدا ہو سکتی ہے۔ ڈیم کیٹ بنگھم نے کہا کہ بہت سے موجودہ وائرس میں سے ایک سے پیدا ہونے والے اس  وائرس کی وجہ سے بڑی تعداد میں اموات ہو سکتی ہیں۔ بہت سے وائرس  تبدیل ہونے سے متعلق پہلے ہی خبردار کیا جا چکا ہے۔

 

دریں اثنا، برطانیہ کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) کے سربراہ پروفیسر ڈیم جینی ہیرس نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے عوامل مستقبل میں وبائی امراض کے امکانات کو بڑھا دیں گے۔

 

برطانیہ کے اخبار ڈیلی میل نے اس سلسلے میں ایک مضمون شائع کیا ہے۔ جس میں ویکسین ٹاسک فورس کی سربراہ ڈیم کیٹ بنگھم نے سخت انتباہ جاری کیا ہے کہ اگلی وبائی بیماری کم از کم 5 کروڑ افراد کی جان لے سکتی ہے۔ ڈیلی میل نے کہا کہ کورونا سے مستقبل میں وبائی بیماری پیدا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button