ہیلت

جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ۔ روبوٹک سرجری کے ذریعے گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری ۔ ڈاکٹر سنیل ڈھگے پلی یشودا ہاسپٹل کی پریس کانفرنس

عادل آباد۔19/مارچ(اردو لیکس)یشودا ہاسپٹل ڈاکٹر سنیل ڈھگے پلی نے بتایا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری کی جارہی ہے۔

 

انہوں نے عادل آباد شہر مستقر میں منعقدہ ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جدید روبوٹک طریقہ کار کے ذریعے گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری کے متبادل طریقہ کار کے بارے میں آگاہی پیدا کی۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے سوماجی گوڈا یشودا ہاسپٹل میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے متاثرین کے گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جو لوگ گھٹنے کی تنزلی کے پہلے دو مراحل میں ہیں وہ انجیکشن لگا سکتے ہیں لیکن جو لوگ تیسرے اور چوتھے مرحلے میں ہیں انہیں سرجری کی ضرورت ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ روبوٹک جوائنٹ ریپلیسمنٹ کے ذریعے گھٹنے کی تبدیلی درست طریقے سے کی جا سکتی ہے اور اس طریقہ کار میں فزیو تھراپی بھی آسان ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بہت سے مریض روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی سے ریلیف کا دعوی کر رہے ہیں

 

۔قبل ازیں ضلع منچریال سے تعلق رکھنے والی کنکا تارا جس روبوٹک جوائنٹ ریپلیسمنٹ کے ذریعے گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری کی گئی تھی نے طریقہ کار کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ سرجری کے بعد کوئی مسئلہ نہیں ہے اور پہلے کے مقابلے میں اپنا کام خود کرنے کے قابل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button