تلنگانہ

دہلی شراب کیس معاملے میں کویتا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی نوٹس _ 9 مارچ کو پوچھ تاچھ کے لئے آنے کی ہدایت

حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی شراب کیس میں بی آر ایس رکن کونسل  کویتا کو نوٹس جاری کیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ جمعرات  9  مارچ کو دہلی میں مقدمے کی سماعت کے لیے آئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کویتا سے حیدرآباد کے تاجر ارون رام چندر پلئی کے ساتھ پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

 

معلوم ہوا ہے کہ ای ڈی نے منگل کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت کو بتایا کہ رام چندر پلئی   کویتا کے  اس معاملے میں بے نامی ہیں۔ یہ بتایا گیا ہے کہ کویتا نے عام آدمی پارٹی کو شراب اسکام معاملے سے حاصل ہونے والی 100 کروڑ روپے کی رقم حوالے کی تھی ۔ اسی تناظر میں انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

 

سی بی آئی حکام نے دہلی شراب کیس میں کویتا سے گزشتہ سال 11 دسمبر کو ان کے گھر پر پوچھ تاچھ کی تھی۔ کویتا سے تقریباً ساڑھے سات گھنٹے تک مختلف موضوعات پر سوالات کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button