ایجوکیشن

خانگی کالجس کے ذمہ داران کی وزیر داخلہ سے نمائندگی 

حیدرآباد: کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی جناب فضل الرحمن خرم کی قیادت میں یونائٹیڈ فیڈریشن آف پرائیویٹ کالجس اینڈ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے وزیر داخلہ جناب محمود علی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دو سال کےلئے این او سی داخل کرنے سے استثنیٰ منظور کرنے کی درخواست کی ۔ وزیر نے اس سلسلہ میں خانگی کالجوں کے انتظامیہ کو مدد کا تیقن دیا ۔ ایسے کالجس جہاں دوسرے کاروباری ادارے بھی کام کررہے ہیں کے طلبہ کو اسکالرشپس داخل کرنے کےلئے مشکلات پیش آرہی ہیں جس کے نتیجہ میں کالجس مسائل کا شکار ہیں ۔ کیونکہ ان کا نام منظورہ کالجس کی فہرست میں نہیں آرہا ہے اور ان کالجس کو لاگن کی سہولت حاصل نہیں ہورہی ہے ۔ وفد نے جونیر کالجس کے الحاق کی مدت ایک سال سے بڑھاکر 10 سال کرنے ‘ تعلیمی اداروں پر جائیداد ٹیکس معاف کرنے اور اسکولوں و کالجوں کو اقلیتی درجہ فراہم کرنے میں آسانی کےلئے بھی نمائندگی کی ۔ اس وفد میں جناب محمد عثمان اور جناب محمد محسن (او ایس ایم جونیر کالج) ‘ جناب محمد حسین (گیان جونیر کالج) ‘ ڈاکٹر لقمان حسینی (گیانم جونیر کالج) ‘ جناب اجلال احمد (حیات جونیر کالجس) ‘ جناب فردوس (میریڈین جونیر کالج) اور جناب سہیل (جینیس جونیئر کالج) بھی شامل تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button