انٹرٹینمنٹ

ممبئی میں بابا صدیقی اور ذیشان صدیقی کی دعوت افطار _ ثناء خان بھی اپنے شوہر مفتی انس کے ساتھ شریک

ممبئی _ 17 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) ہر سال کی طرح اس بار بھی رمضان کے مہینے میں کانگریس لیڈر و سابق رکن اسمبلی بابا صدیقی اور ان کے بیٹے ذیشان صدیقی نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ممبئی کے تاج لینڈ اینڈ میں منعقدہ افطار پارٹی میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات بشمول شاہ رخ خان، سلمان خان، شہناز گل، راگھو جویا، سبھاش گھئی، چنکی پانڈے، دیبینا بنرجی، ایم سی اسٹین، ساجد خان سمیت کئی مشہور ستارے پہنچے۔ گلیمر کی دنیا کو الوداع کہہ چکی ثنا خان بھی اپنے شوہر مفتی انس  کے ساتھ یہاں پہنچ گئیں۔

دیگر فلمی ہستیوں کے ساتھ ثنا خان اور مفتی انس نے بھی  تصاویر کے لیے مختلف پوز دیے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button