تلنگانہ

پرانے شہر کی ماں اور بہنوں کو بدنام کرنے والے نام نہاد جرنلسٹ کو بیرسٹر اویسی کی وارننگ

حیدرآباد _ صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین   بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی نے نام نہاد سروے کرتے ہوئے پرانے شہر کی ماں اور بہنوں کو بدنام  کرنے والے نام نہاد جرنلسٹ کو سخت وارننگ دی ہے اور کہا کہ سروے کے نام پرانے شہر کی خواتین کو بدنام کیا جارہا ہے  جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں مجلس کی ترنگا بائیک ریالی کی اِختتام پر حیدرآباد کے ہاکی گراونڈ مانصاحب ٹینک میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ایک نام نہاد جرنلسٹ شہر میں ہوگئے۔

 

انھوں نے نام نہاد جرنلسٹ سے کہا کہ میں جانتا ہوں تمہارا سروے کیسا کرنا ہے بیرسٹر اویسی نے کہا کہ شہر میں نام نہاد جرنلسٹ اپنے سوشیل میڈیا کے پیچس پر نہ صرف مجلس کو گالیاں دلواتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ قائدین مجلس کے کاموں کو بھی دکھاتے ہیں۔

 

مجلس کی تعریف کئے بغیر ان کا پیٹ نہیں پلتا کیوں کہ بعض لوگ چندہ خور ہیں ۔ چندہ خوری کے ذریعہ پرانا شہر کے ماں بہنوں کو بھی بد نام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button