تلنگانہ

چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے حلف لے لیا

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر کی حیثیت سے ریونت ریڈی نے آج اپنے عہدہ کا حلف لیا۔ ریاستی گورنر تمیلی سائی سوندا راجن نے انہیں حلف دلایا۔ حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں کانگریسی قائدین سونیا گاندھی راہل گاندھی پرینکا گاندھی کے علاوہ کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔ ایل بی اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔حلف برداری تقریب کے شہ نشین پر نصب بڑے بورڈ پر عوامی تلنگانہ جلی حرفوں میں درج تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button