انٹر نیشنل

ضیوف الرحمان کو ایک اور سہولت۔ توکلنا ایپ پرمٹ‘ کی ری شیڈولنگ کی سہولت مہیا 

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی حکومت کی جانب سے مہمانان رب العزت کو ایک اور سہولت فراہم۔ حکومت توکلنا ایپ کے ذریعے جاری پرمٹ کو ری شیڈول کرنے کا طریقہ جاری کردیا گیا۔ قبل ازیں حاصل کیے جانے والے پرمٹ کو استعمال نہ کرنے پر وہ کینسل ہوجاتے تھے۔

اخبار 24 نے توکلنا ایپ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایت کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ ’المناسک‘ گیٹ کے ذریعے عمرہ اورمسجد نبوی الشریف میں ’ روضہ رسول ﷺ ‘ پرسلام پیش کرنے اور ’ریاض الجنہ‘ میں نوافل ادا کرنے کے لیے پرمٹ کے اجرا اورتبدیلی مرحلے کومزید آسان بنایا گیا ہے۔

نئی سہولت کے اجرا سے قبل جاری کیے جانے والے پرمٹ میں تاریخ اور وقت تبدیل نہیں کیاجاسکتا تھا بلکہ انہیں وقت مقررہ سے کم از کم 4 گھنٹے قبل کینسل کرانا ہوتا تھا۔

کینسل کرانے کے بعد نیا پرمٹ جاری کرایا جاتا تھا۔ جاری شدہ پرمٹ کے دن اور وقت میں تبدیلی کے لیے مناسک گیٹ کے ذریعے پرمٹ کے آپشن کو کلک کریں جس کے بعد اس پرمٹ کا انتخاب کریں جو جاری کیا گیا تھا۔

جاری شدہ پرمٹ کا انتخاب کرنے کے بعد ’مزید‘ کے آپشن کے ذریعے پرمٹ کے ری شیڈولنگ کی جاسکتی ہے۔ پرمٹ میں دن اور وقت کی تبدیلی کے بعد اسے کنفرم کیاجائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button